مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں فاسٹ فوڈ کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق واشنگٹن اور نیویارک سمیت 60امریکی شہروں میں فاسٹ فوڈ کمپنیوں کے ملازمین ہڑتال پر ہیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ ان کی فی گھنٹہ مزدوری دگنی کرکے 15ڈالر کی جائے اور انہیں مزدور یونین قائم کرنے کی اجازت دی جائے۔ہڑتال پر موجود ملازمین کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں ہماری محنت کی وجہ سے لاکھوں ڈالر کماتی ہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ ہمیں بھی اچھا معاوضہ ادا کریں۔امریکہ کی تاریخ میں فاسٹ فوڈ کمپنیوں کی یہ سب سے بڑی ہڑتال قرار دی جارہی ہے۔
مہر نیوز/31 اگست /2013ء: امریکہ میں فاسٹ فوڈ کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کردی ہے۔
News ID 1827184
آپ کا تبصرہ